دوا ساز اداروں کے رہنمائوں کا اجلاس

73

اسپن فارما کے مزدور رہنما فرمان علی کی صدارت میں دوا ساز اداروں کے مزدور رہنمائوں کا اجلاس 20 فروری کو کراچی میں منعقد ہوا۔ جس میں مزدور رہنما راجہ منیر، احسان اللہ خان، نایاب علی خان، بخت زمین، محمد بچل، ظاہر شاہ، محمد اسامہ، محمد ناظم، شجاع الدین، محمد نعمان شیخ، منظور احمد، محمد رفیق، شہباز، عبداللہ، بلال الدین جاوید، فضل وہاب، محمد آصف، فضل وہاب، قاضی سراج اور دیگر نے شرکت کی۔ مزدور رہنمائوں نے مزدور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مزدور رہنمائوں نے آل پاکستان فارما سیوٹیکل اینڈ کیمیکل جنرل یونین فیڈریشن کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔