مزدوروں کو متحد کریں گے‘ حبیب جنیدی

74

پارٹی کے بنیادی اصولوں اورنظریات پر قائم رہتے ہوئے ہماری یہ جدوجہد ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے لیبر ونگز اور مزدور تنظیموں کے مابین زیادہ سے زیادہ یکجہتی کوممکن بنائیں تاکہ محنت کش عوام کے حقوق کا مؤثر اور مشترکہ دفاع کیا جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز لیبربیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن لیبر ونگ کے صدر اخلاق ہاشمی کی قیادت میں ایک وفد جو کہ مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ ضلع ملیر کے صدر ملک جاوید معراج اور حسین جوکھیو پر مشتمل تھا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔