لاپتا افراد :اے این پی کے ملک گیر احتجاجی مظاہرے آج ہوں گے

118

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ تمام لاپتا افراد کی باحفاظت بازیابی کے لیے اے این پی کے زیر اہتمام آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری اپنے بیان میں زاہد خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ضلعوں کی سطح پر عوامی نیشنل پارٹی پریس کلب کے سامنے اپنے احتجاجی مظاہرے ریکارڈ کرائیں گے، اس سلسلے میں تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں، احتجاجی مظاہروں میں عوامی نیشنل پارٹی کی تمام ذیلی تنظیمیں اور عام عوام بھرپور شرکت کرے گی۔