ریلوے میں کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بناؤں گا‘ اعظم سواتی

116

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہاہے کہ ریلوے میں موجود کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بنائوں گا، پہلی ترجیح ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ہے۔ اتوار کو سیاحت کے فروغ کے لیے اسلام آباد میں سفاری ٹورسٹ ٹرین کا افتتاح کردیا گیا ۔سفاری ٹورسٹ ٹرین کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی و دیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کے دوران اعظم خان سواتی نے محکمہ ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلی ترجیح ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ہے، ریلوے کی وجہ سے ملک ترقی کرتے ہیں، ریلوے سیاحت میں بہترین کردار ادا کرے گا۔انہوںنے مزید کہ دنیا ریلوے کے ذریعے اپنی معیشت چلارہی ہے،ریلوے کی وجہ سے سیاحت ترقی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ریلوے سے 50 سال کی گندگی نکال رہے ہیں، ریلوے میں موجود کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بنائوں گا۔اس دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ریلوے معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے، ریلوے کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے، دور دراز علاقوں میں ریلوے کو فروغ دینا چاہیے۔