شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے،ایم ڈی واٹر بورڈ

145

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ کا عملہ معمول کے مطابق فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں بھی کام کررہا ہے۔ایم ڈی سیکرٹریٹ میں واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کے افسران اور انجینئرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ واٹربورڈ کے کمپلین سینٹرزپر موصولہ شکایات کے فوری ازالے کے ساتھ اخبارات، الیکٹرونک وسوشل میڈیا پر اجاگرکیے گئے شہر میں فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔اس موقع پر واٹربورڈکے افسران اور انجینئرز نے اپنی ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ ایم ڈی واٹربورڈ کو پیش کی اور حل کیے گئے متعدد مسائل کے بارے میں بتایا۔