لیاقت خٹک نے پی ٹی آئی کو دھوکا دیا، شوکت یوسفزئی

154

پشاور (اے پی پی) صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ لیاقت خٹک نے نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کو دھوکا دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیاقت خٹک کو پی ٹی آئی نے سنجیدہ نہیں لیا تھا، لیاقت خٹک اتنے اثر رسوخ والے ہیں یا نہیں اس کا تو علم نہیں لیکن یہ ہمارے لیے سبق ہے۔ لیاقت خٹک اگر اس پر خوش ہیں کہ ہمیں ہرا دیا تویہ بھی دیکھیں کہ ان کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے، ان کیخلاف فوری ایکشن لیا گیا، پارٹی ان کیخلاف کارروائی کیلیے قانونی پہلوؤں کو بھی دیکھے گی۔ ہمارے خلاف 11 جماعتیں مل کر لڑی ہیں، ایک طرف 11 جماعتیں تھیں تو دوسری طرف تحریک انصاف 2 گروپوں میں بٹ گئی تھی، نوشہرہ میں ہم ہار گئے، مان رہے ہیں لیکن دھاندلی کا شور نہیں کر رہے، پی ٹی آئی پنجاب میں ہاری ہے تو وہاں بھی ہمارا ووٹ بینک بڑھا ہے۔