پی ٹی آئی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے‘ میاں مقصود

194

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں مقصود نے کہا ہے کہ سیاست سے جب تک اسٹیبلیمنٹ اور بوٹوں دور نہیں رہیں گے ملک میں سیاسی بحران جاری رہے گا خفیہ رائے دہی سے وہ لوگ ڈرتے ہیں جن کے افراد باکردار نہ ہوں پی ٹی آئی نے لوگوں کی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے یہ بات انھوں نے یہاں صحافیوں اور علماء کرام کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ملک سیاسی بحران نوٹو بوٹو اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے ہے ان لوگوں نے باقائدہ منصوبہ بندی سے باکردار لوگوں کو ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے سے روکا ہوا ہے اور بد کردار اور لوٹ مار کرنے والوں کو بڑے اہتمام سے اقتدار میں لایا جاتا ہے تاکہ یہ ان کے اشارے پر چلتے رہیں ۔ انہوں نے کہا سینیٹ کے الیکشن میں ان ہی لوگوں کو خوف ہے کہ ان کے افراد جانوروں کی طرح اپنی قیمت لگا کر فروخت نہ ہو جائیں اسی وجہ سے وہ خفیہ رائے دہی کے لیے شور مچا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا الیکشن میں ووٹ خریدنے کی جو وڈیو وائرل ہوئی وہ بھی پی ٹی آئی کی تھی اگر ان گرفتار کرکے سزا دی جائے اور خریدار سینٹر کو بھی بے نقاب کرکے سزا دی جائے تو کسی کو اپنا ضمیر فروخت کرنے کی جرات نہ ہو ۔اس موقع پر اسٹنٹ قیم جماعت اسلامی صوبہ سندھ عبدالقدوس احمدانی پروفیسر مجیب اللہ منصور سلیم کے کے ثاقب جٹ مولانا اسلم انڑ سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔