قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم

237

اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟۔خیموں میں ٹھیرائی ہوئی حوریں۔ اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟۔ اِن جنتیوں سے پہلے کبھی انسان یا جن نے اْن کو نہ چھوا ہوگا۔ اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟۔ وہ جنتی سبز قالینوں اور نفیس و نادر فرشوں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے۔ اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟۔ بڑی برکت والا ہے تیرے رب جلیل و کریم کا نام۔ (سورۃ الرحمن:71تا78)۔

نبی کریم ؐ نے فرمایا’’تم میں سے کوئی خود کوکمتر نہ سمجھے‘‘۔ صحابہؓ نے عرض کی یارسول اللہ ! ہم میں سے کوئی اپنے آپ کو کمتر کس طرح سمجھے گا؟ فرمایا کوئی ایسی چیز دیکھے جو اللہ کے احکام کے خلاف ہے پھر بھی منع نہ کرے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے فرمائیں گے تم نے فلاں فلاں باتوں سے منع کیوں نہ کیا؟ وہ جواب دے گا لوگوں کے خوف سے، اللہ فرمائیں گے میں اِس کا زیادہ حق دار تھا کہ تم مجھ سے ڈرتے۔ (سنن ابن ماجہ) ۔