گرفتار کارکنوں اور حلیم عادل شیخ کو رہا کیا جائے، راجا اظہر

133

کراچی(صباح نیوز)پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں اور حلیم عادل شیخ کو رہا کیا جائے۔وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجا اظہر نے کہا کہ جو یہ کررہے ہیں، ہم بھی کریں گے، لیکن ہم قانون کا احترام کرتے ہیں۔پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ دانستہ چھوڑا گیا۔