قرآن مجید کی عظمت کے تذکرے قیامت تک ہوتے رہیں گے،قاری محمد یاسین

192

کراچی (پ ر)مدیرجامعہ دار القرآن فیصل آباد پنجاب کے قاری القراء مولانا قاری محمد یاسین نے جامع مسجد عائشہ ؓ سودا گران سوسائٹی میں عظمتِ قرآن کانفرنس اور 23حفاظ کرام کے اعزاز میں منعقدہ دستار فضیلت کی روح پرور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی عظمت و رفعت کے تذکرے قیامت تک بپا ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسہ ابو بکر صدیق ؓ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو جس محنتِ شاقہ سے قاری محمد اکرم و دیگر اساتذہ نے قرآن مجید کی انمول تعلیم دی ہے۔ اس پر میں اساتذہ کرام اور حفاظ کرام کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔