۔1126 آیات قرآنی میں صحابہ کرامؓ کے تذکرے ہیں،اورنگزیب فاروقی

158

کراچی (پ ر) مولانا اورنگزیب فاروقی نے جانثاران صحابہ باوانی چالی سائٹ کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رب تعالیٰ نے قرآن مجید کی 1126آیات قرآنی میں صحابہ کرامؓ کے تذ کرے فرماکر انکی اسلام سے محبت و اخوت کا قرآن میںبرملا اظہار کیا ہے۔مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ آمنہ کے لعل محمد رسول اللہﷺ کی حیات طیبہ میں سیدنا ابوبکر صدیقؓ کو اپنے مصلے کا وارث بنادیا تھا اور سیدنا ابوبکر صدیق نے امام کائنات محمد ﷺ کے مصلے پر کھڑے ہوکر 17نمازوں کی امامت کروائی۔