ناصر شاہ اورایم ڈی واٹربورڈ کی غلام نبی میمن کی عیادت

129

کراچی (پ ر)وزیربلدیات و چیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے مقامی اسپتال میں واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آرآرجی غلام نبی میمن کی عیادت کی، وہ کچھ دیر ان کے ساتھ رہے اور واٹربورڈ کے جملہ ملازمین کی جانب سے مزاج پرسی کی، علاوہ ازیں واٹربورڈ انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر ندیم کرمانی، فیاض سومرو، شاہنواز ہالٹی، نادرتونیو اور دیگر افسران نے بھی غلام نبی میمن کی عیادت کی، واضح رہے کہ گزشتہ روز غلام نبی میمن ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوگئے تھے۔