کراچی یونیورسٹی میں طالبعلم کی جانب سے استاد پر تشدد کی مذمت

212

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اراکین سینیٹ وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر عرفان عزیز اور ڈاکٹر سید طاہر علی نے کراچی یونیورسٹی میں آئی بی اے کے طالب علم کی جانب سے یونیورسٹی کے استاد پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسے قابل افسوس قرار دیا ہے۔ اراکین سینیٹ نے کہا کہ یونیورسٹی کے اندر اساتذہ پر تشدد کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ آئی بی اے کو اس سلسلے میں مذکورہ طالب علم کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ اراکین سینیٹ نے وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد کے بیان کی بھی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے مہنگائی میں کمی اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین اور اساتذہ کرام پر انتظامیہ کی جانب سے آنسو گیس کے گولے استعمال کرنے اور نہتے مظاہرین کے خلاف پر تشدد طریقے استعمال کرنے کا دفاع کیا تھا۔اراکین سینیٹ نے کہا کہ حکومت کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کم کرنے اورمعاشرے کے کمزور طبقات کے لیے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات پر اپنی توجہ صرف کرنی چاہیے۔