پولیس نے مختلف کارروائیوں میں19ملزمان دھرلیے

139

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 19ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان میںڈکیتی، رہزنی،موٹرسائیکل چوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ منشیات ،مسروقہ موٹرسائیکلیںاور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں،تفصیلات کے مطابق ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی کی وارادتوں میں ملوث ایک ملزم معراج آغا ولد بدرالدین کو شاہ ولی اللہ روڈ بلاک 22 ایف بی ایریا سے گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول ، نقد رقم ، موبائل فون اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی،گلبہار پولیس نے ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران ڈکیتی اوررہزنی کی وارادتوں میںملوث 2ملزمان محمد سمیع خان ولد عظیم خان اورمحمد یاسین ولد محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 2 پستول ،6 موبائل فون اور اسلحے کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ،نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 2 علیحدہ کارروائیوں میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا‘ پہلی کارروائی میں پولیس نے ملزمان چھ نمبر بس اسٹاپ پر شہری کو لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان محمد علی ولد عبدالشکور اور ارشد ولد مصطفی کا تعاقب کر کے گرفتار کر لیا،تاہم ملزمان کے 2 ساتھی فہد اور عظیم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور شہری سے لوٹا ہوا موبائل فون برآمد ہو ا،ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں نارتھ کراچی بابا موڑ سے موبائل فون چھیننے اور دیگر وارداتوں کا اعتراف کیا۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا نے دوسری کارروائی میں ایک ملزم فہد سراج ولد سراج کوگرفتارکر لیا،ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول ، ایک موٹر سائیکل اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے،بلال کالونی پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی کی وارادتوں میں ملوث ملزمان 2ملزمان جاوید ولد عبدالباری اور محمد وقار خان ولد محمد عمران کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول 30اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔