اللہ سے تعلق مضبوط کرنے کیلیے مسجد سے بہتر جگہ نہیں، مفتی بلال قادری

108

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی شعبہ مساجد و مدارس کے انچارج مفتی بلال قادری نے کہا کہ رب تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کیلیے مسجد سے بہتر جگہ نہیں۔ مسجد مرکز ِ عبادت کے ساتھ مساوات و اخوت کی درس گاہ بھی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز جماعت اہلسنّت لائنز ایریا میں مساجد کمیٹی کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مساجد و مدارس قرآن و شریعت کی تعلیم امت مسلمہ کی روحانی و فکری رہنمائی کے مراکز ہیں جو رضائے الٰہی کیلیے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مساجد کو آباد رکھنا اور ان کے تحفظ و ضروریات کو پورا کر نا ایمان کی علامت اور مسلمانوں کی ذمے داری ہے۔