۔2افراد کی خودکشی، دیگر حادثات میں بچے سمیت 6جاں بحق، 11زخمی

359

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اتوار کو شہر میں ہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں 6افراد جاں بحق جب کہ 11زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میںسے 2نے خودکشی کی ،جب کہ 10سالہ بچہ سر پر وزنی چیز گرنے سے جاں بحق ہو ا ،زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ، تفصیلات کے مطابق کورنگی 5 سیکٹرایف ایریا کے قریب ایک گھر سے 18سالہ عمر ولد نعیم الدین کی لاش برآمد ہوئی جس کی موت گلے میں پڑے پھندے کی وجہ سے ہوئی تھی،واقعہ کی اطلاع پرکورنگی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ موت کو خودکشی قرا ر دے رہے ہیںتاہم پولیس واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کررہی ہے،نارتھ کراچی میں بھی خودکشی کے ایک واقعے میں شخص جاں سے ہاتھ دھو بیٹھا،نارتھ کراچی سیکٹر 7.D3ا میںانڈا موڑ کے قریب مکان نمبر R559 میںرہائش پذیر50سالہ سید مصطفی علی ولدسید مبارک علی نے گلے میں پھند اڈال کر خودکشی کرلی،واقعہ کی اطلاع پرسرسید پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی،پولیس کے مطابق متوفی نے گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے تاہم پولیس پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد واقعے کی مزید تفتیش کرے گی، سائٹ کی پٹھا ن کالونی کے سبحانی محلے کے ایک گھر سے 70 سالہ مراد خان ولد دولت خان کی دو روز پرانی لاش برآمد ہوئی جس کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا،پولیس کے مطابق متوفی گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا، اور ڈاکٹروں نے موت کوطبعی قرار دیا ہے کورنگی 6 نمبر میں واقع جمعہ گوٹھ میں 10سالہ علی بابا ولد شیر محمد سرپر وزنی چیز گرنے سے جاں بحق ہوگیا،لانڈھی میں ظفر ٹاؤن کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک 45سالہ شخص شخص جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر پہنچنے والی پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا،رات گئے متوفی کی شناخت نہ ہوسکی تھی،ایم اے جناح روڈ ریڈیو پاکستان کے قریب سے ایک 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت ہوسکے،تاہم وہ حلیے سے ہیرئونچی لگتا ہے لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے سولاسپتال منتقل کردیا گیا،ملیر 15گلشن ٹیکنیکل اسکول کے قریب فائرنگ سے 4افراد28سالہ امیں ولد احسن 25 سالہ محبوب ولد یاقوب ،16سالہ فصیح ولد عمران عمر اور 16سالہ عبداللہ ولد جمیل زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب 4مسلح رہزنوں نے سادہ لباس میں ملبوس ایک پولیس اہلکار سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی تو پولیس اہلکار اور ملزمان کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کی زد میں چاروں راہ گیر زخمی ہوگئے جب کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،منگھوپیر مغل کانٹا کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے 20سالہ عارف ولد گل محمدشدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جب کہ زخمی کواسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ، سپرہائی وے پر بقائی اسپتال کے نزدیک 30سالہ عمیر ولد عزیز سے2موٹرسائیکل سوار افراد نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار کے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے جب کہ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،گلستان جوہر کے حسین ہزارہ گوٹھ میں 34سالہ فضل الرحمان ولد عبدالرحمان نامعلوم افرا د کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس واقعہ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔