مسلم لیگ (ق) مزید منظم وفعال ہورہی ہے،طارق حسن

283

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) سندھ بھر میں مزید منظم و فعال ہورہی ہے، آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں کی شمولیت سے مسلم لیگ مزید مضبوط ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ اکبر علی، سندھ لیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری عارف خان کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے سینئر نائب صدر نعمت خان خلجی نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) شامل ہونے والوں تمام ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) لیبر ونگ سندھ کے صدر عبدالقیوم خان نے کہا کہ اے پی ایم ایل کے رہنماؤں کی شمولیت سے مسلم لیگ لیبر ونگ مزید مضبوط ہوگی اور ان شاء اللہ لیبر ونگ سندھ بھر میں لیبر کے مسائل کے حل کیلیے کوشاں رہے گی۔