کراچی کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے والوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، اسامہ رضی

165

کراچی (پ ر ) جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک شہر کی آواز بن گئی ہے۔شہر حقوق پر ڈاکا ڈالنے والوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ سینیٹ ٹکٹوں کی خرید و فروخت نے ثابت کردیا کہ یہ حکمران نہیں تاجر ہیں ۔شہر کراچی ان کے لیے صرف سونے کا انڈا دینی والی مرغی ہے ۔انہیں شہر کی تعمیر و ترقی ، تعلیم و روزگار کی کوئی فکر نہیں ۔ان کا مکروہ چہرہ کھل کر عوام کے سامنے آگیا ہے۔عوام کو انکا حق پلیٹ میں رکھا نہیں ملے گا اپنا حق چھیننے کے لیے عوام کو سڑکوں پرآنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی نے ضلع کیماڑی کے اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر ضلع کیماڑی فضل احد نے کہا کہ جماعت اسلامی اس شہر کی سب سے منظم سیاسی قوت ہے، نوجوانوں کی طاقت سے شہر کو اسکا حق دلا کر رہیں گیا۔دریں اثناء نائب امیر ضلع حمید اللہ خان،عزیر بیگ قاسمی ،قیم ضلع ڈاکٹر نور حق،قاری صلاح الدین صدر یوتھ عامر نواز عباسی نے بھی ضلع بھر سے آئے کارکنان سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر اسامہ رضی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس شہر میں سب سے منظم اور تربیت یافتہ ٹیم موجود ہے جو شہر کے مسائل کو جانتی ہے اور اسے حل کرنے کہ صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ماضی میں جب بھی جماعت اسلامی کو موقع ملا مئیر افغانی اور نعمت اللہ خان کی صورت میں جماعت نے شہر کی خدمت کی ہے۔جماعت کے تربیت یافتہ افرادنے ہی شہر کا بنیادی انفرااسٹرکچر کھڑا کیا جبکہ بعد آنے والوں نے کام کرنے کے بجائے شہر کو مزید تباہی کی طرف دھکیل دیا۔جماعت اسلامی شہر کو تباہی کی طرف جاتا نہیں دیکھ سکتی یہی وجہ ہے کہ کراچی کے حقوق کے لیے جماعت اسلامی نے زبردست تحریک حق دو کراچی میں شروع کر رکھی ہے۔جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک کو عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور تحریک عوام کی آواز بن چکی ہے۔اب کراچی کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے والوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔سینیٹ ٹکٹوں کی خرید و فروخت نے ثابت کردیا کہ یہ حکمران نہیں تاجر ہیں ۔شہر کراچی ان کے لیے صرف سونے کا انڈا دینی والی مرغی ہے ۔انہیں شہر کی تعمیر و ترقی ، تعلیم و روزگار کی کوئی فکر نہیں ۔ان کا مکروہ چہرہ کھل کر عوام کے سامنے آگیا ہے۔عوام کو حق پلیٹ میں رکھا نہیں ملے گا اپنا حق چھینے کے لیے عوام کو سڑکوں پرآنا ہوگا۔