قرآن لوگوں کے ذہنوں کو تبدیل کر دیتا ہے،مولانا عتیق الرحمان

161

کراچی(پ ر)قرآن نسخہ کیمیا ہے اور یہ لوگوں کے ذہنوں کو تبدیل کر دیتا ہے۔ معاشرے میں تبدیلی قرآن کے ذریعے ہی آئے گی۔ قرآن کو سمجھ کر اور ترجمے کے ساتھ پڑھا جائے۔ یہ بات قرآن وسنہ کراچی کے ڈائریکٹر مولانا عتیق الرجمان نے جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت ہفتہ وار قرآن کلاسز سے اپنے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر قاری منصور احمد نے بھی خطاب کیا۔ مولانا عتیق الرحمان خلیل نے کہا کہ نور ہدایت اور روشنی ہے۔ قرآن پر عمل پیرا ہوکر ہی کامیابی حاصل ہوگی۔ قرآن کو سمجھ کر پڑھا جائے تو اس کے ہر لفظ پر 10نیکیاں ملیں گی۔