پی پی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے اعزاز میں وزیراعلیٰ کاعشائیہ

179

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اتوار کی شام وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کی گیا ذرائع کے مطابق عشائیے میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور پیپلزپارٹی کے سینیٹ کے اْمیدوار بھی شریک ہوئے عشائیہ کے موقع پر سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی سے گفتگو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے ارکان اسمبلی پر بھروسااور فخر ہے پیپلزپارٹی کے ارکان دیگر جماعتوں کے ہم خیال اراکین اسمبلی کو بھی ووٹ دینے کے لیے قائل کریں بلاول زرداری نے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو کراچی میں رہنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم سینیٹ انتخابات کے لیے کام میں مصروف ہے اوپن بیلٹ ہو یا خفیہ رائے شماری ہمارے سب ووٹ پیپلزپارٹی امیدواروں کو ملیں گے ہمارے ووٹر ایم پی ایز مکمل طور پر ساتھ ہیں۔