فیصلہ کن قوتوںنے زرداری سے معاملات طے کرلیے‘ حافظ حسین

228

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ فیصلہ کن قوتوںنے معاملات زرداری سے طے کرلیے‘ زرداری ایک بار پھر سب پر بھاری ثابت ہوئے‘ضمنی الیکشن کی دھند نے پی ڈی ایم کے متفقہ بیانیہ کو گم کردیا‘ اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کرنے والے اب حلف اٹھانے کے لیے بے تاب ہیں‘دھند میں پی ڈی ایم نے اندھا دھند اپنے اہداف کو چھوڑ کر بلاول کے بیانیے کو اپنا لیا‘ ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کو جو دانا ڈالا گیا وہ ’’گیم‘‘ کو سمجھ نہ سکے۔ وہ اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ جامعہ مطلع میں جمعیت کے کارکنان سے بات چیت اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی دھند نے پی ڈی ایم کے 20 ستمبر 2020ء کے متفقہ بیانیے کو گم کردیا۔