ووٹ چوروں نے چھپ کر پریس کانفرنس کی‘ مریم اورنگزیب

124

اسلام آباد(آن لائن )ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ چوروں نے چار دیواری میں چھپ کر پریس کانفرنس کی،وزیر اطلاعات، مشیر اور وزیر ڈسکہ آکرچھْپ کر پریس کانفرنس کر کے بھاگ گئے ، آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی ووٹ چور وزیروں اور مشیر کو مریم نواز کی تقریر کے جواب کی فکر ہے عوام کی نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حکومتی وزار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرائے کے ترجمان ڈسکہ میں چھپ کر اپنی دہشت گردی کا دفاع کر رہے تھے ۔الیکشن جیتنے والے مریم نواز کی طرح عوام میں کھڑے ہو کر بات کرتے ہیں، چھپ کر چار دیواری میں پریس کانفرنس نہیں کرتے،ووٹ چوروں کو عوام میں جانے کی ہمت نہیں ہوئی، انہیں علم ہے کہ عوام میں گئے تو ان کا وہی حال ہوگا جو گزشتہ رات ووٹ چوروں کا ہوا، عمران صاحب اب چھْپ کر پریس کانفرنس نہ کرائیں ہمیشہ کے لیے گھر جانے کی تیاری کریں ، ٹا ٹا با ئے بائے ۔