امریکی جہاز میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی

575

امریکی ائرلائن کے ایک جہاز میں دوران پرواز اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے بحفاظت لیند کرلیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ائرلائنزکی پرواز ڈینور سے ہونولولو جارہی تھی کہ اچانک جہاز کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی تاہم جہاز کو بحفاظت لینڈ کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق آگ جہاز کے ایک انجن میں لگی اور جہاز کے ٹکڑے نیچے آبادی پر ٹوٹ ٹوٹ کر گرتے رہے جبکہ جہاز ریاست کولراڈو کے اوپر پرواز کررہا تھا۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق میکسیکو سے ہیوسٹن جانیوالی پروازمیں بھی میکنیکل خرابی کے باعث جہاز کو بحفاظت لینڈ کرلیا گیا۔