تھرپارکرضمنی انتخاب: پولنگ اسٹیشن میں آگ لگ گئی

153

تھرپارکر میں ضمنی الیکشن کیلیے بنائے گئے کیسرارسموں میں قائم پولنگ اسٹیشن میں آگ لگ گئی، پولنگ کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

میڈیارپوٹس کے مطابق تھر پارکر کے این اے 221 کے لیے بنائے گئے پولنگ اسٹیشنز کے ایک اسٹیشن میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پولنگ کے سامان سمیت پولیس اہلکاروں کی وردیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

یہ بی پڑھیں: تھرپارکرضمنی انتخاب: این اے 221 میں پولینگ کا عمل جاری

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے امان اللہ سمون سمیت 5 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انورچوہان کے مطابق گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں صبح آگ لگی تھی۔

الیکشن کمشنر اعجاز انورچوہان کے مطابق تھرپارکر این اے 221 کے کیسرارسموں میں قائم پولنگ اسٹیشن کودوبارہ بحال کردیا گیا، پولنگ اسٹیشن میں انتخابی سامان پہنچا دیا گیا اور پولنگ کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔