کورونا کی دوسری لہر: 24 گھنٹوں میں 38 اموات

466

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 174 ہوگئی اور 12,601 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 24 ہزار 466 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 255,834، پنجاب میں 167,345، خیبرپختونخواہ 70,886، اسلام آباد میں 43,402، گلگت بلتستان میں 4,951، بلوچستان میں 18,879 اور آزاد کشمیر میں 9,777 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 86 لاکھ 86 ہزار 242 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41 ہزار 395  ٹیسٹ کے دوران 1,329 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 38 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,616 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 11 کروڑ 16 لاکھ 51 ہزار 209 افراد متاثر، 24 لاکھ 72 ہزار 353 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 کروڑ 68 لاکھ  75ہزار665  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔