کوئٹہ: فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 8 افراد زخمی

522

کوئٹہ: علاقے نواں کلی میں فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نواں کلی کے ایک فلیٹ میں گیس لیکج دھماکے کے بعد فلیٹ میں آگ لگ گئی جس پر فائربرگیڈ کو طلب کیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔