پی ٹی آئی کا سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

416

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کی قیادت نے سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ 23 فروری کو انتقامی کارروائی کے خلاف پریس کلب پر احتجاج ہوگا، احتجاج میں کارکنان، اراکین، رہنما شرکت کریں گے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے مسلسل انتقامی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، انتقامی کارروائی کا سلسلہ نہ رکا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔