پی ایس ایل 6: پوری ٹیم کا ایک ہی ٹارگٹ ہے، فخر زمان

337

لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخرزمان کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم کا ایک ہی ٹارگٹ ہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن جیتنا ہے۔

لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخرزمان نے کہا ہے کہ گزشتہ برس پی ایس ایل فائیو کا فائنل کھیل کر امید جاگی ہے کہ ہم کچھ کرسکتے ہیں اور اب پوری ٹیم کا ایک ہی ٹارگٹ ہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن جیتنا ہے۔

فخرزمان نے کہا کہ گزشتہ سال کے پی ایس ایل کا آغاز اچھا نہیں تھا تاہم مجموعی کارکردگی اچھی تھی جبکہ اس سیزن میں سو فیصد کارکردگی کے ساتھ پی ایس ایل جیتنے کیلئے بڑی محنت کی ہے۔

لاہور قلندر کے کرکٹر نے کہا کہ ہم نے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے اور انفرادی ٹرینر کے ساتھ فٹنس پر محنت کی ہے، اور فینز کو اچھا رزلٹ دوں گآ۔

دوسری جانب لاہور قلندرزکے کرکٹر بین ڈنک کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز کے لئے دوبارہ کھیلنے پر بہت پرجوش ہوں جبکہ اسکواڈ 5 ویں ایڈیشن والا ہی ہے اور اس بارہمارے  پاس راشد خان بھی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا میلہ گزشتہ روز 20 فروری سے شروع ہوگیا ہے اور ابتدائی مرحلے کے میچز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں جبکہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔