کراچی میں نجی ٹی وی کے دفتر پر حملہ

783

کراچی: شہر قائد کی مشہور اسٹریٹ آئی آئی چیندریگر روڈ پر واقع نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے دفتر پر مشتعل مظاہرین نے حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مشتعل افراد نے جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملہ کردیا، مظاہریں نے توڑ پھوڑ کی اور عملے کو زدوکوب کیا۔ مظاہرین نے واک تھرو گیٹ اورمرکزی دروازہ توڑدیا جبکہ مظاہرین نے دفتر کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں۔

مظاہرین کے توڑپھوڑ کے دوران موقع پرموجود پولیس خاموشی تماشائی بنی رہی۔ مظاہرین نے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کراچی میں جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ احتجاج سب کاحق ہے مگر تشدد کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی، ان کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت نے بروقت پولیس فراہم کیوں نہیں کی؟  واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیئے