پی ایس ایل کا میلہ: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

304

کراچی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)  کے چھٹے ایڈیشن میں آج  21 فروری کو دو میچز کھیلے جائیں گے، شائقین کرکٹ کو آج بھی بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے جبکہ  گزشتہ روز دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایونٹ کے دوسرے میچ میں پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور سے ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گی۔

پی ایس ایل کے مطابق آج  اتوار کے دن کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا جو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسری طرف شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ ہوگا۔

خیال رہے پی ایس ایل 6 کا میلہ 20 فروری سے شروع ہوگیا ہے اور ابتدائی مرحلے کے میچز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں جس کے لیے تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ سے گراؤنڈ تک کھلاڑیوں کے بڑے بڑے پوسٹر اور کٹ آؤٹس آویزاں کردیے گئے ہیں۔

 دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پی ایس ایل کے موقع پر ٹریفک کی روانی کے لیے بند سڑک میچ کے دوران کھلے رہیں گے، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تمام روڈ کھول دیئے گئے ہیں، تاہم سرشاہ سلیمان روڈ کا ایک حصہ جو حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم کو جاتا ہے ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

یاد رہے نیشنل اسٹیڈیم پر خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی تعینات ہوگی اور پی ایس ایل میچز کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسپیشل کمانڈوز  سمیت 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔

واضح رہےآج پہلا میچ  لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان کہتے ہیں کہ پوری ٹیم کا ایک ہی ٹارگٹ ہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن جیتنا ہے، گزشتہ برس فائنل کھیل کر امید جاگی ہے کہ ہم کچھ کر سکتے ہیں ۔