پی ایس ایل 6: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

288

کراچی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں آج لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

کراچی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو چار وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ پشاور زلمی نے قلندرز کو 141 رنز ٹارگٹ دیا تھا جو اس نے 18.4 اوورز میں مکمل کرلیا۔

Image

تفصیلات کے مطابق  لاہور قلندرز کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور ایک بعد دوسرا بلے باز ڈھیر ہوتا گیا لیکن محمد حفیظ نے وکٹ پر کھڑے رہ کر قلندرز کی کشتی کو ڈوبنے سے بچا لیا جبکہ راشد خان نے محمد  حفیظ کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ کھیلی اور وہ 15 گیندوں پر 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

قلندرز کے اوپنر بلے بازوں سہیل اختر اور فخر زمان کو وہاب ریاض اور مجیب الرحمن نے پویلین لوٹنے پر مجبور کر دیا جبکہ سہیل اختر نے 14 رنز بنائے جبکہ فخر زمان بھی صرف 15 رنز ہی بنا سکے اور  اسی طرح آغا سلمان بھی ابھی 21 رنز ہی بنا پائے تھے کہ عماد بٹ نے انہیں اپنا شکار بنایا اور  بین ڈنک ڈولتی کشتی کو سہارا دینے آئے لیکن 22 رنز پر وہاب ریاض نے انہیں بولڈ کر دیا۔

Image

سمت پٹیل بھی کوئی خاص کارکردگی دکھائے بغیر ثاقب محمود کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے اور ڈیوڈ ویز ابھی سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ ثاقب محمود نے انہیں بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔

دوسری جانب آج ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز کے بولرز نے پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن کو ہلا کر رکھ دیا جبکہ اوپنر امام الحق میچ کی پہلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے جس کے بعد کامران اکمل بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور پانچ رنز بنا کر سلمان مرزا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اس سے اگلی ہی گیند پر سلمان مرزا نے حیدر علی کو بھی صفر پر پولین واپس روانہ کر دیا اور اس کے بعد شیعب ملک نے ٹیم کے سکور کو کچھ آگے بڑھایا لیکن وہ 26 رنز بنا کر ڈیوڈ ویسے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

Image

یاد رہے گزشتہ روز پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز شانداز فتح سے کیا تھا جبکہ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Image