دنیا کی مہنگی گھڑ دوڑ ریس سعودی شہزادے نے اپنے نام کرلی

926

دنیا کی امیرترین گھڑ دوڑ سعودی شہزادے فیصل بن سلمان کے گھوڑے نے جیت لی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی کپ شہزادہ فیصل بن سلمان کے گھوڑے مشریف نے جیت لیا، مشریف نے سرفہرست چارلیٹن کو ہرا کر 3 ارب 20 کروڑ روپے جیتے۔

رپورٹس کے مطابق دنیا کی امیرترین گھڑ دوڑ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے اسٹیڈیم آکر دیکھی جہاں انکا استقبال گورنر ریاض فیصل بن بندر اور ایوان شاہی کے مشیر شہزادہ بندر بن خالد الفصیل نے کیا۔

سعودی عرب میں بین الاقوامی مقابلے سعودی کپ  کا آغاز گزشتہ روز ہفتے کی شام دارالحکومت ریاض میں کنگ عبدالعزیز ریس ٹریک پر ہوا۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے مقابلے کی سرپرستی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی، شاہ سلمان گھڑ دوڑ کے کلب کے اعزازی صدر بھی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سعودی کپ کے اس مقابلے میں جسے دنیا میں سب سے مہنگے مقابلے کا اعزاز حاصل ہے اس مقابلے میں 30.5 ملین ڈالر کے انعام تقیسم ہوں گے جبکہ 13 ممالک سے عالمی معیار کے 77 گھوڑے مقابلے میں شریک تھے۔