بلوچستان میں امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے: وزیر داخلہ

341

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہیڈکوارتر فرنٹیئرکور بلوچستان کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ کی آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد یوسف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر داخلہ نے امن و امان کے قیام کے لیے فرٹیئر کور بلوچستان کے کردار کی تعریف کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ امن و امان بہتر بنانے کے لیے بین الصوبائی رابطہ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

وزیر داخلہ کو بلوچستان میں آپریشنل تیاریوں، سرحدوں کی نگرانی اور امن و امان پر بریفنگ بھی دی گئی۔