موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان کیخلاف چالان جمع

71

لاہور (آن لائن) پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا، 200 صفحات پر مشتمل چالان میں 40 گواہان کو شامل کیا گیا ہے۔ گواہان میں متاثرہ خاتون، مقدمے کا مدعی اور 15 پر کال کرنے والا شخص بھی شامل ہے، سانحے کے وقت موجود خاتون کے3 بچوں کو گواہوں کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون نے عابد ملہی اور شفقت کی شناخت پریڈ جیل میں کی،دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے کرائی گئی، متاثرہ خاتون کا 3 مرتبہ بیان ریکارڈ کیا گیا، عابد ملہی اور شفقت سے آلہ ضرب بھی برآمد کیا گیا۔ جیل میں ٹرائل ہوگا جو کہ انسداددہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کریں گے ۔