سینیٹ الیکشن: خورشید شاہ کا ووٹ ڈلوانے کیلیے چیف الیکشن کمشنر اور اسپیکر اسمبلی کو خط

193

کراچی(نمائندہ جسارت) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین شازیہ مری نے بتایا ہے کہپی پی پی نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان کو خط لکھ کر کہا ہے کہ سید خورشید شاہ کو سینیٹ انتخابات میں جمہوری حق استعمال کرنے کیلیے تمام مطلوبہ انتظامات کیے جائیں جبکہ ایک دوسرے خط میں اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کریں تاکہ وہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں حصہ لے سکیں۔