غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کیا جائے، محمود خان

300

پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈویژنل انتظامیہ مردان کو ہدایت کی ہے کہ غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کیا جائے،دریاﺅں کے کنارے پر قائم انفرااسٹرکچرز کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیاںروکی جائیں۔وہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں مردان ریجن کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور عوامی مسائل سے متعلق منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ محمود خان نے کہا کہ ڈویژن کے تینوں اضلاع مردان، صوابی اور چارسدہ میں زرعی زمینوں کو محفوظ بنانے کے لیے غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں اور ہاو¿ سنگ سوسائٹیز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے جبکہ دریاو¿ں کے کناروں پر قائم انفرااسٹرکچرز کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مﺅثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کے حکام کو بھی ہدایت کی ہے کہ مذکورہ تینوں اضلاع میں عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کو مقامی سطح پر فراہم کرنے کے لیے چھوٹے بڑے تمام سرکاری اسپتالوں میں درکار عملے کی کمی کو پورا کرنے اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھا کر رپورٹ پیش کی جائے۔