پی ٹی آئی نے کراچی سے ووٹ لیکر چھرا گھونپ دیا، مصطفی کمال

198

کراچی (آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کما ل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کراچی سے ووٹ لیکر کراچی ہی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے، حکمران پہلے سے موجود احساس محرومی کو تقویت دے کر کل کے دہشتگرد آج بنا رہے ہیں،آئینی تقاضا ہے کہ مردم شماری کا 5 فیصد آڈٹ کرایا جائے جو وزیراعظم عمران خان نے کرانا ہے جس میں اٹھارویں ترمیم
کے بعد صوبے کا کچھ لینا دینا نہیں بلکہ مکمل اختیار وفاق کے پاس ہے، پھر بھی کراچی والوں کی سیٹوں سے بنی پی ٹی آئی حکومت اس شہر کے لیے پیپلز پارٹی کو ناراض کرنے کے لیے تیار نہیں اگر پیپلز پارٹی استعفا دے تو کل پی ٹی آئی کی حکومت گر جائے گی۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی تباہ ہوگا تو پاکستان تباہ ہوگا، آبادی 3.5 کروڑ ہے جب کہ تعلیم، دواو¿ں، علاج اور انفرااسٹرکچر کے پیسے 1.5 کروڑ نفوس کے حساب ملیں تو حکمران پہلے سے موجود احساس محرومی کو تقویت دےکر کل کے دہشتگرد آج بنا رہی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل حسان صابر اور وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرا بھی موجود تھے۔