الیکشن رسمی ہیں جیتنا حکومت نے ہی ہے، فواد چودھری

275

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نخرے دیکھیں جہاں یہ جیت جائیں وہاں الیکشن شفاف ، جہاں ہار گئے وہاں دھاندلی کا شور کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں ایسے انتخابات ہوئے ہیں جن میں حکومت کی کوئی مداخلت نہیں ، ورنہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن جیسے ضمنی الیکشن کرواتی تھیں لوگ کہتے تھے الیکشن تو رسمی ہی ہیں جیتنا تو حکومت نے ہی ہے۔انہو ںنے کہاکہ اب بھی اپوزیشن کے نخرے دیکھیں کہ جہاں جیت جائیں وہاں الیکشن شفاف تھے لیکن جہاں ہار گئے وہاں دھاندلی کا شور کردیا۔علی اسجد ملہی کو ڈسکہ کا معرکہ سر کرنے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر نتیجے کا اعلان کرے کارکنان کے صبر کو نہ آزمایا جائے احترام قانون کا ہو گا نون کا نہیں۔