اپوزیشن انتخابی اصلاحات کی وضاحت کر ے، ہمایوں اختر

246

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کی وضاحت کر ے ، سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹنگ سے متعلق عدالتی فیصلے پر من و عن عمل ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عمران خان نے سوائے احتساب کے کسی معاملے پر بھی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے سے انکار نہیں کیا لیکن اپوزیشن کی پیشگی شرط ہی احتساب کے عمل میں رکاوٹ ڈالنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے انعقاد میں ابھی کافی وقت پڑا تھا کہ حکومت نے اس حوالے سے بل کا مسودہ ایوان میں پیش کر دیا، اپوزیشن اس پر بات کرنے کے بجائے ایوان میں گتھم گتھا ہو گئی، یہاں پر مسلم لیگ (ن) کے دور میں آٹھویں ترمیم صرف اڑتیس منٹ میں پاس ہونے کا منفرد ریکارڈ بھی موجود ہے۔