قوم ملک دشمن ن لیگی بیانیے کو مسترد کرچکی، فیاض چوہان

273

لاہور (آن لائن) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ قوم ملک دشمن ن لیگی بیانے کو مسترد کرچکی، ن لیگ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بالخصوص رانا ثنا اللہ کی جانب سے این اے 75 وزیر آباد کے ضمنی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دفعہ پھر شر پسند ن لیگی عناصر کی جانب سے شفاف انتخابی عمل سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بار کی طرح اس دفعہ بھی ن لیگ نے کرائے کے غنڈوں کے ذریعے انتخابی عمل کو متنازع بنایا ہے۔ پاکستانی عوام ن لیگ کے عوام اور ملک دشمن بیانیے کو مسترد کر چکی ہے اور اب یہ زبردستی اقتدار میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔