آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیل بتائی جائے، آفتاب شیرپاﺅ

370

پشاور (آن لائن) قومی وطن پارٹی کے چےئر مےن آفتاب احمد خان شےر پاﺅ نے تحرےک انصاف کی حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ بےن الاقوامی مالےاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے ساتھ کیے گئے حالےہ معاہدے کی شرائط کو قوم کے سامنے لاےا جائے۔ ان خےالات کا اظہار انوں نے بروز ہفتہ وطن کور پشاور مےں اےک شمولےتی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔اس موقع پر عوامی نےشنل پارٹی کے سرکردہ کارکنوں عاصم جان خان،حےات خان، مرتضیٰ خان اور دےگر نے قومی وطن پارٹی مےں شمولےت کا اعلان کےا۔پارٹی مےں نئے شامل ہونے والوں نے پارٹی کی قےادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی مزےد فعالےت اور مضبوط بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحےتوں کو بروئے کار لائےں گے۔آفتاب شےر پاﺅ نے پارٹی مےں شامل ہونے والوں کو ٹوپےاں پہنائےں اور انہےں پارٹی کی جانب سے ہر قسم کی ےقےن دہانی کرائی۔