حافظ نعیم آج نیپا چورنگی پر الخدمت لیب کلیکشن پوائنٹ کا افتتاح کرینگے

485

کراچی(نمائندہ جسارت) الخدمت کراچی کی جانب سے شہریوں کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی جاری ہے۔ اسی سلسلے میں گلشن اقبال نیپا چورنگی اور اس کے اطراف میں لوگوں کو کورونا ٹیسٹ کی سہولت کی فراہمی کےلیے الخدمت لیبارٹری، کلیکشن پوائنٹ کا افتتاح آج شام ساڑھے5 بجے کیا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن افتتاح اور خصوصی خطاب کریں گے۔