یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا مزید مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

201

اسلام آباد (صباح نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر، مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل مہنگے کر دیے گئے، نوٹیفکیشن جاری۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل پر فی لیٹر 45 روپے تک جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 26 روپے، مختلف اقسام کے خشک دودھ کی قیمت میں 100 روپے، دیسی گھی کی فی کلو قیمت میں 197 روپے، اسٹیشنری آئٹمز کی قیمتوں میں 13 روپے، شیمپو کی بوتل پر 6 سے 30 روپے اور کولڈڈرنکس کی قیمت میں 15 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔