این اے 45 میں دھاندلی منظور نہیں‘ جے یو آئی فاٹا

215

کرم(صباح نیوز) جے یو آئی فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور نے خیبر پختونخوا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم کے ضمنی انتخاب کے نتائج میں دھاندلی کے الزامات عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی کسی صورت منظور نہیں، احتجاج کا آپشن بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ آخری لمحات میں ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا، درخواست بھی دے رہے ہیں اور احتجاج
کا آپشن بھی ہے۔واضح رہے کہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کے تمام134 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک فخر زمان16 ہزار911 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ اس حلقے سے جے یو آئی کے امیدوار جمیل چمکنی15 ہزار761 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار حاجی سید جمال15 ہزار 560 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔