انڈر 21 خیبر پختونخوا گیمز پشاور میں ہاکی ٹرائلز مکمل

137

پشاور(جسارت نیوز)انڈر21 گیمز کے سلسلے میں پشاور میں ہاکی کے ٹرائلز مکمل ہوگئے گزشتہ روز ہونیوالے ٹرائلزپشاور کے لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں لیے گئے جس میں 60 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے 22 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا’ٹرائلز کے لئے سلیکشن کمیٹی خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ کی نگرانی میں قائم کی گئی جبکہ دیگر ممبران میں صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت اللہ ‘سابق انٹرنیشنل پلیئر یاسر اسلام بھی موجود تھے۔