نمائشی فٹبال میچ، دلبود محمدن کی کامیابی

151

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دلبود محمدن فٹبال اسٹیڈیم پر کھیلاجانے والانمائشی فٹبال میچ ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شہید فدا جان فٹبال کلب پنجگور کو شکست دے کر میزبان کلب دلبود محمدن نے جیت لیا ۔میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اک دوسرے کے گول پر خطرناک حملے کیے۔وقفہ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سراقبال فائونڈیشن کے چیئرمین علی اقبال بلوچ اور سرفراز بلوچ سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر غلام جان، لعل محمد جنگل، ادا اصغر، ایوب بلوچ، سرغلام حسین و دیگر بھی موجود تھے۔