پشاور زلمی کا لاہور قلندر زکے خلاف شاندار ریکارڈ

414

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندر کے مابین کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میںآج کھیلا جائے گا۔ آج ہی تیسرا میچ اسلام آؓباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانزکے درمیان ہوگا۔
پشاورزلمی نے پاکستان سپر لیگ میں ابھی تک جو57 میچ پاکستان سپر لیگ میں کھیلے ہیں اس میں سے 31 میں اسے فتح ملی ہے،25 میں شکست ہوئی ہے اور ایک میچ نامکمل رہا ہے۔
لاہور قلندر کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی ہے۔ اس نے جو49 میچ کھیلے ہیں اس میں17 میں اسے کامیابی ملی ہے، 30 میں شکست ہوئی ہے۔ جو دو میچ اس نے ٹائی کھیلے ہیں اس میں ایک مرتبہ سپر اوور میں وہ کامیاب ہوئی ہے اور ایک مرتبہ ہار ہوئی ہے۔
دونوں کے مابین ابھی تک جو11 میچ کھیلے گئے ہیں اس میں پشاور زلمی نے آٹھ اور لاہور قلندر نے تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آخری پانچ میچوں میںسے تین پشاور زلمی نے اور د و لاہور قلندر نے جیتے ہیں۔ اس نے دونوں میچ گزشتہ سیزن میں جیتے تھے۔گزشتہ سیزن میں دونوں کا مقابلہ تین مرتبہ ہوا تھا۔ ایک مرتبہ پشاور زلمی نے جیت اپنے نام کی تھی۔
راولپنڈی میں28 فروری2020 کو ہوئے میچ میںپشاور زلمی نے16 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔10مارچ2020 کو لاہور میں دوسرے لیگ میچ میں لاہور قلندر نے پانچ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔14 نومبر2020 کراچی میں کھیلے گئے ایلیمنیٹرمیں لاہور قلندر نے ہانچ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔
اسلام آؓباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ میں جو53 میچ کھیلے ہیں اس میں28 میں اسے جیت حاصل ہوئی ہے،24 میں شکست ہوئی ہے ۔ ایک میچ ٹائی رہا ہے جس میں سپر اوور میںاسلام آؓباد یونائیٹڈ کامیاب رہی ہے۔
ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ میں سب سے کم میچ جیتنے والی ٹیم ہے۔ اس نے ابھی تک جو31 میچ کھیلے ہیں اس میں13 میں اسے جیت ملی ہے اور15 میں ہار ملی ہے۔اس کا ایک میچ ٹائی رہا ہے جس میں سپر اوور میں ا سے ہار ہوئی ہے۔ اسکے دو میچ نامکمل بھی رہے ہیں۔دونوں کے درمیان ابھی تک جو چھ میچ کھیلے گئے ہیں اس میں حساب برابر ہے۔ دونوں نے تین تین میچوں میں جیت اپنے نام کی ہے۔
اسلام آؓباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان جو آخری پانچ میچ کھیلے گئے ہیں اس میں دواسلام آؓباد یونائٹیڈ اور تین میں ملتان سلطانز نے بازی ماری ہے۔گزشتہ سیزن میں دونوں نے ایک ایک میچ میں جیت اپنے نام کی تھی۔
لاہور میں22 فروری2020 کو ہوئے میچ میںاسلام آؓباد یونائٹیڈ نے20 گیند پہلے آٹھ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ اسکے دونوں افتتاحی بلے باز نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب ہوئے تھے جسکی وجہ سے جیت آسان ہوگئی تھی۔راولپنڈی میں8 مارچ 2020 کو ملتان سلطانز نے نو وکٹ سے جیت حاصل کرکے اپنی شکست کا اچھا بدلہ لیا تھا۔ یہ میچ نو اوور فی ٹیم کا کھیلا گیا تھا۔اسلام آؓباد یونائٹیڈ نے نو اوور میں سات وکٹ پر 91 رن بنائے تھے جبکہ ملتان سلطانزنے6.4 اوورمیں ایک وکٹ پر94 رن بنائے تھے۔