ـ20فیصد تماشائیوں کی موجودگی میں بھی اسٹیڈیم پرشکوہ نظرآیا

19

کراچی (نمائندہ خصوصی )پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسکرین کے زریعے اسٹینڈز پر بیٹھے شایقین کو دکھائی گئی۔کووڈ 19 کی وجہ 20 فیصد تماشائیوں کی آمد کے بعد بھی پویلین پر شکوہِ رہا۔ ٹیموں کو انتہائی سخت سیکورٹی میں اسٹیڈیم لایا گیا ،اس دوران آرمی ہیلی کاپٹر مسلسل فضائی نگرانی پر معمور رہا۔ تماشائیوں کو باہر سے کھانے پینے کی اشیاء لانا منع تھی،جب کہ اسٹالز سے خرید کر کھانے پینے کی اجازت دی گئی تھی ۔ اسٹیڈیم کے مین گیٹ اور اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ پر ڈیٹا ڈیسک پر بیٹھے اسٹاف نے صحافیوں سے میڈیا ایکریڈیشن اور سیکورٹی کلیئرنس کے باوجود بھی اصل شناختی کارڈ کا مطالبہ کرتے رہے۔میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے پریکٹس بھی کی۔تقریب کے دوران لائیو آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔جن انکلوثرز کے ٹکٹس فروخت کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا ان میں محض چند درجن افراد ہی بیٹھے نظر آئے، جس میں سے زیادہ تروالینٹرز ہی براجمان تھے۔ اعلیٰ حکام کی فیملیز کو بغیر کسی جانچ پڑتال کے وی آئی پی باکسز میں بٹھایا گیا۔کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹس آنے کے بعد میڈیا کارڈ دیے گئے جن کی تعداد انتہائی محدود رکھی گئی تھی۔ فوٹوگرافر ز کو بھی ایک انکلوژر تک محدود رکھا گیا۔