جیکب آباد، پولیس نے دوران تلاشی دو ملزمان سے چار ہزار گرام چرس بر آمد کرلی

67

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد پولیس نے تلاشی کے دوران دو ملزمان سے چار ہزار گرام چرس بر آمد کر لی مقدمہ درج۔ جیکب آباد کی سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر عیدگاہ چوک پر تلاشی کے دوران دو ملزمان عبدالرسول بھٹی اور صابر علی کھوسو سے چار ہزار گرام چرس برآمد کرکے سٹی تھانے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔