مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پی پی قیادت کا مشکور ہوں، سکندر شاہ

174

بدین (نمائندہ جسارت) پی پی رہنما و سابقہ سینیٹر یاسمین شاہ کے فرزند سائیں سکندر علی شاہ کا سابقہ سینیٹر یاسمین شاہ کا مشکل حالات میں پی پی قیادت ضلع بدین کے عوام کی جانب سے ہمدری اور ساتھ دینے پر اظہار تشکر۔ جعلی ڈگری کیس میں قید پیپلز پارٹی رہنما سابق سینیٹر یاسمین شاہ اور سابق صوبائی وزیر علی بخش پپو شاہ کے فرزند سید سکندر علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ پی پی لیڈیز ونگ پاکستان کی صدر اور ایم پی اے فریال تالپور اور پی پی قیادت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔ سکندر شاہ نے ضلع بدین کے عوام کا بھی ہمدری اور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقہ ٹنڈوباگو کے لوگوں نے جس طرح اپنی لیڈر کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ان کا مشکور ہوں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی قیادت اور عوام کی جانب سے ہمدری اور اظہار یکجہتی پر اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات گزر جاتے ہیں، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔